شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / دوبارہ عمرہ کرنے پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم

دوبارہ عمرہ کرنے پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم

اسلام آباد (پاک نیوز)سعودی حکومت نے دو سال کے دوران دوبارہ عمرہ کرنے پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دو سال میں عمرہ کرنے والوں پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی ہے۔سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے پاکستانیحکام اور عمرہ اور حج آپریٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیس کے خاتمے کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں عمرہ فیس کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کے لیے 2 ہزار عمرہ فیس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  واشنگٹن : امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پر ناٹو حملے کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کر دیا