شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان
DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - SEPTEMBER 23: Imad Waim (no.9) of Pakistan celebrates taking the wicket of Andre Fletcher of West Indies during the first T20 International match between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Stadium on September 23, 2016 in Dubai, United Arab Emirates. (Photo by Tom Dulat/Getty Images)

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، محمد حفیظ اور عماد وسیم کا کم بیک ہوا، محمد عامر کی چھٹی ہو گئی جبکہ وقاص مقصود کا پہلی بار نام شامل کیا گیا ہے۔یو اے ای میں ہی شیڈول آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی سکواڈ میں سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ محمد حفیظ ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 ٹیم میں بھی شامل ہیں۔ فاسٹ بائولر محمد عامر ڈراپ کر دیئے گئے ان کی جگہ نوجوان وقاص مقصود کو شامل کیا گیا ہے۔انجری سے نجات پانے والے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کم بیک کر لیا ہے جبکہ حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز 24 اکتوبر سے شروع ہو گی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:دو مسلح ڈاکووں نے تاجر اور راہگیروں کو گن پوائینٹ پر لوٹ لیا