شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو :گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاج

بھائی پھیرو :گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاج ۔ ٹرکوں سے ڈکیتیوں کو نہ روکا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے ۔ٹرک ایسوسی ایشن ۔ تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سینکڑوں لوگوں نے چاہ کلانوالہ کے قریب ملتان روڈ بلاک کر کے بڑھتی ہوئی ٹرک ڈکیتیوں کے خلاف احتجاج کیا ،احتجاجی مظاہرین میں منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران ملک ثاقب، ملک خالد، منور جٹ، ظفر علی، ملک پپو اور میاں عامر احمد سمیت ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کی بھاری تعداد موجود تھی اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر بڑھتی ہوئی ٹرک اور بس ڈکیتیوں کو روکنے کے مطالبات درج تھے مظاہرین کے لیڈروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس بھی ڈکیتیاں روکنے میں ناکام نظر آ رہی ہے، ٹرانسپورٹرزپنجاب پولیس وارداتوں کی روک تھام کے بجائے ڈاکوؤں کا ساتھ دیتی ہے، ٹرانسپورٹرز وارداتوں کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی بالکل صفر ہے ناکام پولیس ملک پر بوجھ ہے، ٹرانسپورٹرز نے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور آئی جی سے مسائل حل کرنے کی اپیل کر دی انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے التجاء کی کہ وہ سوموٹو نوٹس لے کر ایکشن لیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمارے مسائل حل نا کئے گئے تو ہم سڑکوں پر ٹرک کھڑے کر کے روڈز بلاک کر کے احتجاج کریں گے پہیہ جام ہڑتال کے باعث مال برداری کا نظام مفلوج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:پولیس کی سرپرستی میں شراب فروخت کرنے والا منشیات فروش گرفتار