شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چونیاں:بارش میں تاخیر کے باعث پنجاب بھر میں سموگ دھندلے بادل کے خدشات ہیں۔افضل شاہین

چونیاں:بارش میں تاخیر کے باعث پنجاب بھر میں سموگ دھندلے بادل کے خدشات ہیں۔افضل شاہین

چونیاں (نامہ نگار)بارش میں تاخیر کے باعث پنجاب بھر میں سموگ دھندلے بادل کے خدشات ہیں۔جو نہ صرف آنکھوں میں شدید تکلیف اور حد نگا ہ میں خطرناک کمی کا باعث بنتا ہے۔سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔یہ آلودگی بچوں اور بزرگوں کیلئے انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے ڈرنے کی بجائے احتیاط کی ضرورت ہے۔ ایسی صورت میں روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزریں۔بازاروں، گلیوں میں بلا ضرورت گھومنے سے گریز کریں۔گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔ گھروں کی صفائی کیلئے جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں۔ہلکا اور ڈھیلا لباس پہنیں،سر پر ٹوپی اور رومال رکھیں، ناک و منہ کو کپڑے یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات پینے سے گریز کریں۔گھروں کے باہرمٹی والی جگہ پر پانی چھڑکیں تعمیراتی جگہوں اور کوڑا کرکٹ والی متعفن جگہوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دھول اور مٹی نہ اڑ سکے۔اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروائیں تا کہ دھوئیں کی وجہ سے ماحول میں کم سے کم آلودگی ہو۔زیادہ سفر سے پرہیز کریں۔ آنکھوں کو رگڑنے سے پرہیز کریں۔بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔آنکھوں اور سانس کی بیماری کی صورت میں فوری طور قریبی ڈاکٹریا سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں۔

یہ بھی پڑھیں  ریلوے انتظامیہ کے دعوؤں کا پول کھل گیا، مجموعی خسارہ45 ارب سے تجاوز کر گیا