شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم پھر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم پھر سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول سے بچنے کے لیے دوست ممالک سے رابطوں کا سلسلہ تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پیر 22 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب جائیں گے۔آئندہ ماہ چین کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا سعودی عرب کا یہ ہنگامی دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہو گا، ذرائع کا کہنا تھا کہ اگرچہ وزیر اعظم کو سعودی عرب کی جانب سے اس دورے کی دعوت دی گئی ہے تاہم اس موقع پر انھیں اقتصادی امور پر سعودی قیادت سے مشاورت کا ایک اہم موقع ملے گا، سعودی حکومت نے وزیر اعظم کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، جو 22 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہورہی ہے۔ کانفرنس میں سعودی فرمانروا ریفارمز ایجنڈے کے متعلق کانفرنس کو بریف کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے متعلق صلاح مشورہ کیا جارہا ہے، عمران خان کے ہمراہ ایک وفد بھی سعودی عرب جائے گا، دورہ میں وزیر اعظم کی اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، جن میں سیاسی، اقتصادی و باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستان سعودی عرب سے مالی معانت کے حصول پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے چار سالہ بچی ہلاک