شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ابوظہبی ٹیسٹ،پاکستان نےآسٹریلیاکوشکست دےدی

ابوظہبی ٹیسٹ،پاکستان نےآسٹریلیاکوشکست دےدی

ابوظہبی (نمائندہ سپورٹس ) ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا ہے، کینگروز کے آٹھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو 538 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنا ہے ۔میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 51 بنا لئے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار پرفارمنس کے باعث آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 538 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ٹیم میں شامل کئے جانے والے فاسٹ بائولر میر حمزہ نے پہلے کینگرو کھلاڑی شان مارش کو پویلین کی راہ دکھا دی ۔ آسٹریلیا کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تھے جو محمد عباس کی گیند پر 36 رنز بنا کر کیچ ہوگئے، تیسرے کھلاڑی مچل مارش تھے جو 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ایرون فنچ تھے جو 31 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔آسٹریلیا کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان ٹم پین تھے جو بغیر کوئی سکور کئے محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ چھٹے کھلاڑی مچل سٹارک تھے جو 28 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹر سڈل تھے جو 3 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کا شکار بنے۔آسٹریلیا کی جانب سے آئوٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی لیبس چینج تھے جو 43 رنز بنانے کے بعد محمد عباس کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے

یہ بھی پڑھیں  ایشیاء کپ: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی