شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / حزب اختلاف والے اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،عمران خان

حزب اختلاف والے اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،عمران خان

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اپوزیشن والے اپنی جائیدادیں بچانے کے لیے ایک ہوئے ہیں، حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، کرپشن کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دباؤ میں آئے بغیر کرپشن کے خلاف آخری حد تک جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا اپوزیشن والے لوگ سیاستدان نہیں، قوم کے مجرم ہیں، مجرموں کے خلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ وہ بچ نہیں سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں، حزب اختلاف والے اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، شہباز شریف بھی نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔عمران خان نے کہا عام آدمی پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے، مزید نہیں ڈالنا چاہتے، حکومت چھ ماہ میں معاشی معاملات درست کر لے گی

یہ بھی پڑھیں  تاجکستان،کرغزستان سےایک ہزارمیگاواٹ بجلی کی درآمد، مذاکرات 16مئی کومیں ہوںگے