شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / کابل: پولنگ اسٹیشن دھماکے سے اڑادیا گیا، 15 افراد جاں بحق

کابل: پولنگ اسٹیشن دھماکے سے اڑادیا گیا، 15 افراد جاں بحق

کابل(ڈیسک نیوز) افغانستان میں جمہوری عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش، کابل میں پولنگ اسٹیشن کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے.افغانستان میں پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کے دوران بھی دہشتگردسرگرم رہے۔ انتخابی مہم کے آغاز سے لے کر اب تک مختلف واقعات میں ایک سو تیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں پولنگ نہیں ہوسکی وہاں اتوار کو پولنگ ہوگی۔افغان وزیر داخلہ ویس برماک کے مطابق دن بھر دہشت گردی کے192 واقعات رونما ہوئے جبکہ سترہ سو دھمکیاں موصول ہوئیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دن بھر سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک افغان سپاہی اوردس پولیس اہلکارجان کی بازی ہار گئے جبکہ سترہ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو چار بجے تک جاری رہی تاہم دیر سے کھلنے والے پولنگ اسٹیشنز کو مزید 4 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ادھرقندھار گورنرہاؤس میں فائرنگ کےبعد صوبے میں انتخابات ملتوی کردیے گئے۔چند روز قبل قندھار میں امریکی اورافغان حکام کی میٹنگ کےبعد گورنرہاؤس کے گارڈز نے حکام پر فائر کھول دیا تھا، جس میں گورنرقندھار، پولیس سربراہ اورانٹیلی جنس چیف مارے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں  حسین حقانی ،سیاسی قیادت اور امریکہ