شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس کا کامیاب چھاپہ، آٹھ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس کا کامیاب چھاپہ، آٹھ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس کا کامیاب چھاپہ، آٹھ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار،چارجواری، بھاری رشوت کے عوض باعزت رہاچار جواریوں کیخلاف مقدمہ درج، تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج، ڈی پی او قصور کے ویژن کی دھجیاں اُڑنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ روز تھانہ سٹی بھائی پھیرو ی ہونہارپولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر محلہ رحمت شاہ نزد دربار بابا مانگت سائیں کے قریب اسلم کی حویلی پر کامیاب چھاپہ مارا جہاں پر خلیل احمد،تنویر احمد، محمدافضل، محمد لطیف،جاوید،عمران عرف مانا،چاند، جیدا ، جاوید، تاش جوا کھیلنے میں مصروف تھے جنہیں تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس نے ہزاروں روپے جواء پر لگی رقسم سمیت گرفتار کر لیا مگر بعد ازاں ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے بھاری رشوت کے عوض جاوید،عمران مانا، چاند،جاوید عرف جیدا اورڈیر ے دار آجی بھٹی کو چند گھنٹوں بعد تھانہ کی حوالات سے باعزت رہائی دے دی گئی ۔اور خانہ پوری کے لیے مزدور ورکر محمد افضل،خلیل احمد،تنویر احمد،اور لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اس سلسلے میں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ٹاؤٹ مافیا کے راج کی وجہ سے نہ صرف جرائم پیشہ لوگ باعزت رہا ہورہے ہیں بلکہ ڈی پی او قصور کے ویژن کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دھیجاں اُڑائی جا رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  ملک کرامت کھوکھر، ندیم بارا نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی