تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واپڈا نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کے احکامات کی دھجیاں اُڑا دیں

wapdaبھائی پھیرو(نامہ نگار) افطاری ، تراویح اور سحری کے وقت بلاجواز طویل لوڈشیڈنگ ۔ بھائی پھیرو واپڈا نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے احکامات کی دھجیاں اُڑا دیں ۔ راوی عمران اور مانگا فیڈر پر واقع درجنوں دیہات کے لاکھوں لوگ آٹھ گھنٹے تک شدید حبس اور گرمی سے بلبلاتے رہے اور حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں پر سراپا احتجاج بنے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پہلے روزے کی افطاری کے وقت بھائی پھیرو اور مانگا منڈی فیڈر میں پا نچ بجے سے رات ایک بجے تک آٹھ گھنٹے کی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہوئی ۔حبس اور گرمی سے روزہ داروں کا برا حال رہا۔ عوام کو افطاری ،تراویح اور سحری کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جب واپڈا کے مقامی افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول اُوپر سے �آتا ہے ہم خود کچھ نہیں کرتے ۔کروڑوں روپے سے لگائے گئے اشتہارات میں وزیر اعظم کی طرف سے سحری،افطاری اور تراویح کے وقت بجلی کی ترسیل کی خوشخبری سنائی گئی مگر حکومت کے سارے اعلانات اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب بھائی پھیرو میں ان احکامات کی واپڈا نے دھجیاں بکھیر دیں۔گرمی کے ستائے روزہ دار اورعوام آٹھ گھنٹے کی بلاجواز طویل لوڈ شیڈنگ کے دوران موجودہ حکمرانوں کے خلاف کوسنے دیتے رہے۔اس سلسلے میں جب مقامی واپڈا ذمہ داران سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول اوپر سے آتا ہے ہم اس کے پابند ہیں۔لوڈ شیڈنگ کے افسران سے فون نمبر 0314717033پر رابطہ کیا گیا تو وہ کوئی معقول جوب نہ دے سکے اور اپنا فون بند کردیا۔پھر کافی دیرتک اسلام آباد کے نمبر 0519204430پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ نمبر مصروف ملا۔بھائی پھیرو کے شہریوں احمد جمال اور زین العابدین کا کہنا ہے پہلے روزہ پر ہی واپڈا نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان نے بلاجواز لوڈ شیڈنگ کے احکامات کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھائی پھیرو میں بلاجواز بغیر شیڈول کے لوڈ شیڈنگ کا از خود نوٹس لیکر اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  لوگ صرف چڑھتے سورج کے پجاری ہیں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker