تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کئی مقدمات میں مطلوب ,کیٹیگری اے کا اشتہاری ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔سٹی پولیس نے ڈکیتی کے کئی مقدمات میں مطلوب ،،سرکاری ڈکیت گینگ ،، کا سرغنہ کیٹیگری اے کا اشتہاری ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔سرغنہ سرکاری ملازم تھا اور راتوں رات ڈکیتی کرکے صبح پھر اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاتااور اپنے محکمہ میں حاضری لگوا کر پولیس سے بچ نکلتا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر ڈکیتی کے کئی مقدمات میں ملوث ،،سرکاری ڈکیت گینگ ،، کا سرغنہ خادم گرفتار ڈرامائی طور پر گرفتار کر لیا۔ملزم مذکور ایک حساس ادارے میں ملازم تھا اور اس نے خطرناک ڈاکووں کا ایک گروہ تشکیل دے رکھا تھا۔وہ راتوں رات بھائی پھیرو کے علاقے میں آدھمکتا اور واردات کرکے علی الصبح پھر اپنی ڈیوٹی پر جا کر حاضری لگوا لیتا اور پولیس سے بچ نکلتا۔2013 میں اس نے اپنے ساتھی ڈاکووں ذیشان وغیرہ کے ہمراہ ایک موبائیل شاپ پر طارق شاہین سے گن پوائینٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائیل چھین لیے ۔اس کے خلاف تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں مقدمہ نمبر 10/2013بجرم 392/397 درج ہوا اوردوران تفتیش جرم ثابت ہونے پر ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا مگر سرکاری ملازم نے اپنی سرکاری حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور نہ ہی پولیس اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوا۔چھ سال تک مدعی نے ملزم کی گرفتاری کیلیے جدو جہد کہ مگر ملزم مفرور رہا۔بالآخر گزشتہ روز سٹی پولیس بھائی پھیرو نے اسے ڈرامائی طور پر گرفتار کر لیا۔صحافی اور مدعی طارق شاہین اور دیگر نے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔امید ہے کہ ملزم سے مزید ڈکیتیوں کا سامان بھی بر آمد ہوگا ۔مدعی نے کہا کہ ایسے سرکاری ملازمین محکمہ کے چہرے پر بدنما داغ ہیں انہوں نے محکمہ کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ کہ ملزم کو ملازمت سے بر خواست کرکے سخت تریں سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی گرما گرمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker