
بھائی پھیرو(نامہ نگار) جمبر کے قریب گلشن اڈا میں خوفناک حادثہ مو ٹر سائیکل مو ڑ کا ٹتے ہوئے ٹرک میں جالگی بھائی پھیرو کے رہائشی عورت اور مرد مو قع پر ہی جاں بحق تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کا رہائشی حسن ولد اسلم اپنی ممانی نسرین بی بی کے ساتھ مو ٹرسائیکل نمبرLEP6736 پر بھائی پھیرو سے چو نیاں جاتے ہوئے جب جمبر کے قریب گلشن اڈا پر پہنچے تو ٹرک نمبر ی JT 2918 یو ٹرن لے رہا تھا کہ ایک دھماکے کے ساتھ ٹرکرا گئی جس پر نسرین بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ریسکیو 1122موقع پر ہی پہنچ گئی شدید زخمی حسن زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا