شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / رانی مکرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ نے چین میں 100کروڑ کا بزنس کر لیا

رانی مکرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ نے چین میں 100کروڑ کا بزنس کر لیا

بیجنگ (نمائندہ شوبز) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ نے چین میں سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ بارہ اکتوبر کو چین میں ریلیز کیا گیا تھا ۔ فلم نے ریلیز کے صرف پندرہ دنوں میں چین سے سو کروڑ روپے کما لیے ہیں۔بھارت کے تجارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے چین میں فلم ’’ہچکی‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کر کے بتایا۔فلم میں اداکارہ رانی مکھرجی نے ٹوریٹ سنڈروم بیماری میں مبتلااستاد کا مرکزی کردار ادا کیا جو امریکی اصلاحی مقرر بریڈ کوہن کے ناول ’’فرنٹ آف دی کلاس: ہاؤ ٹوریٹ سنڈروم میڈ می دا ٹیچر آئی نیور ہیڈ‘‘ سے ماخوذ ہے۔فلم کا ٹریلر گذشتہ برس انیس دسمبر کو ریلیز کیا گیا جسے خوب پذیرائی ملی جس کے بعد فلم کی ریلیز سے قبل رانی مکھرجی نے تشہیر کیلئیکے دوران بالی ووڈ اسٹارز سے ان کی ’ہچکی‘ (کمزوریوں) کے حوالے سے پوچھا کہ کیسے ان اسٹارز نے اس کمزوری پر قابو پایا یا وہ اس سے کیسے نمٹتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر :تھانہ سٹی A ڈویژن پولیس کی شاندار کا رکردگی