بین الاقوامیتازہ ترین

جکارتہ: انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

جکارتہ (ڈیسک نیوز) انڈونیشیا کا مسافر طیارہ دارلحکومت جکارتہ سے شہر پنگکال جاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جہاز میں کل 189 افراد سوار تھے، انڈونیشیائی حکام نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر اڑان بھری اور 13 منٹ بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ انڈونیشیا کے ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ جہاز کا ملبہ سمندر سے مل گیا ہے، جس میں جہازکی سیٹیں، سیل فون اور لائف جیکٹس شامل ہے، فضائی کمپنی کو تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ طیارے کے ساتھ کیا ہوا ہے تاہم ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!