تازہ ترینکھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، کیویز کے خلاف وہی اسکواڈ برقرار رکھا گیا جس نے کینگرز کا شکار کیا تھا۔سلیکشن کمیٹی نے فاتح سکواڈ کو نہ چھیڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منجمنٹ کی مشاورت سے وہی سکواڈ برقرار رکھا جو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترا، سرفراز احمد کیویز کے خلاف بھی گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔محمد عامر مسلسل دوسری بار ٹیم سے ڈراپ، 15 رکنی سکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 31 اکتوبر سے ابوظہبی سے ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 نومبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیاست یاعداوت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker