پاکستانتازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سیاسی اور عسکری وفد بھی پاکستان آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جواد ظریف پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ سیاسی امور کے علاوہ 12 مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ جواد ظریف اپنے دورہ ترکی کے فوری بعد ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker