تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ میں احترام رمضان ایکٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں

okaraاوکاڑہ (محمد مظہررشید)اوکاڑہ میں احترام رمضان ایکٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں مگر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں یکسر ناکام ہے ڈی سی او اوکاڑہ سمیت تمام سرکاری مشینری رمضان بازاروں کے انعقاد اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے سکورنگ پوائنٹ بنانے میں مصروف ہے جنرل بس سٹینڈ ،ریلوے اسٹیشن اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے سوا تمام عوامی مقامات پر چھپ کر یا سر عام کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے اور انہیں کھانے کی ممانعت کا قانون موجود ہے اس قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور قید کی سزاہوسکتی ہے لیکن ڈی سی او سمیت تمام ضلعی انتظامیہ اس قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی بجائے کسی مصلحت کا شکارہوکر رمضان احترام ایکٹ کی خلاف ورزی پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے جنرل بس سٹینڈ اوکاڑہ کے علاوہ جی ٹی روڈ پر تمام ہوٹلوں کے مالکان پردے لگا کر مسافروں کی آڑمیں اشیاء خوردونوش مقامی افراد کو فروخت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ریلوے اسٹیشن اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کیفے ٹیریا میں مسافروں اور مریضوں کی بجائے روزہ خورصحت مند افراد مستفید ہورہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ احترام رمضان ایکٹ پر ایکشن لینے کیلئے بالکل تیار نہیں ہے اوکاڑہ کے مذہبی وسماجی رہنماؤں مولانا ظفراللہ قمر لکھوی مولانا عبداللہ یوسف،قاری محمد اقبال چشتی حاجی احسان الحق،شہزاد انجم انصاری ودیگرنے احترام رمضان ایکٹ پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عمل درآمد نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ جس طرح تمام ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں پر توجہ دے رہی ہے اسی طاقت جوش اور جذبہ سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر احترام رمضان ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے اور اس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دے

یہ بھی پڑھیں  چناب نگرپولیس کا انوکھا انصاف، محنت کش ریڑھی بانوں پر مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker