پاکستانتازہ ترین

آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ف کا جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (ڈیسک نیوز)آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ف نے جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانیوالی آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین رسالت کی ملزمہ کی رہائی سے سیاہ دن کا اضافہ ہوا ہے۔حصول پاکستان کے مقاصد میں سے آج تک ایک بھی حاصل نہ ہو سکا۔ حکمران کہتے تھے کہ ہم مدنی،مکی ریاست تشکیل دیں گے،یہ ہوتی ہے مدنی ریاست؟۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو ان مقاصد کیلئے لایا گیا ہے جن میں اسرائیل کو تسلیم کروانا،قادیانیوں کوسہولیات پہنچانا،جس قانون نے ایک گورنر اورایک وزیرکی جان لی تو پھر اس قانون کو دوبارہ کیوں چھیڑا گیاہے۔ آسیہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی،موجودہ حکمران جب سے آئے ہیں ان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں،حکومت نے اقتصادی کونسل میں ایک قادیانی کو مشیر مقرر کر دیا،احتجاج کے بعد ان کو پسپائی اختیار کرنی پڑی،ایک مشیر کو ہٹانے پردو مزید مشیروں نے بھی استعفے دے دیئے۔ سینیٹ میں ترمیم لانے کی کوشش کی گئی، اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی کے سیکولر طلبہ کو ”ربوہ،، کادورہ کرواگیا اور غیرمسلموں قادیانیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ حکمران کہتے تھے کہ ہم مدنی،مکی ریاست تشکیل دیں گے،یہ ہوتی ہے مدنی ریاست؟۔آئی ایم ایف کاکنٹرول امریکہ کے پاس ہے،اس کے ذریعے پاکستان کی معیشت کوگروی رکھا جا رہا ہے۔ سی پیک کومتنازعہ بنایا گیا،یہ طرز حکمرانی قابل برداشت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وقت وزیراعظم کے ہاتھ سے نکلا جارہا ہے: سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker