شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ (ڈیسک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے صدر شی جن پنگ کا وژن اور لیڈرشپ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کیلئے چین کی ترقی متاثر کن ہے، جس طرح چین نے بدعنوانی اور غربت کا خاتمہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان غربت اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے چین سے سیکھنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، وفاقی وزرا میں اسدعمر، شاہ محمود قریشی، خسروبختیار، شیخ رشید، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، سیکریٹری خارجہ اور پاکستانی سفیر شامل ہیں۔ وزیر خارجہ وانگ ژی سمیت چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر چین کے صدر سے اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی منافقت