شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مولانا سمیع الحق کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

مولانا سمیع الحق کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

نوشہرہ(ڈیسک نیوز) نوشہرہ خوشحال ڈگری کالج میں مولانا سمیع الحق کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی، جنازے میں گورنر کے پی شاہ فرمان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سراج الحق، لیاقت بلوچ، راجہ ظفر الحق، اقبال ظفر جھگڑا سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکن نے شرکت کی۔ ضلع بھر میں نجی و سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ اکوڑہ خٹک اور جہانگیرہ میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ تعزیت کے لئے صبح سے ہی اکوڑہ خٹک میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ بیٹے حامد الحق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 821 تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مولانا سمیع الحق پر حملہ شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہوا، مولانا سمیع الحق کے پیٹ، دل، ماتھے اور کان پر 12 چھریوں کے وار کیے گئے، مولانا سمیع الحق آبپارہ میں احتجاج کے لیے چارسدہ سے آئے تھے۔ مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق نے والد کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یہ غیرشرعی عمل ہے اس لئے والد کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرائیں گے

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف میں جماعتی انتخابات سے قبل گروہ بندیاں

 

error: Content is Protected!!