شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:جنرل قمرجاوید کی اسلامیت اورپاکستانیت قابل رشک ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور:جنرل قمرجاوید کی اسلامیت اورپاکستانیت قابل رشک ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی چیف آرگنائزرمیاں محمدسعیدکھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،تنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر،ناصف اعوان ،ناصرچوہان ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی اسلامیت اورپاکستانیت قابل رشک ہے۔جنرل” قمر”جاویدباجوہ مادروطن پاکستان میں امن وآشتی ،استحکام اوراس کے دوام کیلئے” کمربستہ ”ہیں۔پاکستان اسلام کاقلعہ ہے لہٰذاء اس کی حفاظت کیلئے سردھڑکی بازی لگانے اورجام شہادت نوش کرنیوالے سرفروش کسی سے اپنے اسلامی عقیدے بارے سرٹیفکیٹ کے محتاج نہیں ہیں۔پاک فوج کے جرنیل اورجوان22کروڑ پاکستانیوں کی دعاؤں اوروفاؤں کامحور ہیں۔ پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مادروطن میں اسلام کی آبیاری کیلئے پاک فو ج سے زیادہ کسی نے قربانیاں نہیں دیں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعیدکھوکھر اور محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ دنیاکاکوئی غیورمسلمان سرورکونین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پرسمجھوتہ نہیں کرسکتا،ہم عدلیہ سے انصاف کے خواہاں ہیں۔ اسلامی ریاست ملعونہ آسیہ کے معاملے میں کسی مصلحت یامجرمانہ غفلت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ دوسری طرف توڑپھوڑاورتشددمیں ملوث عناصر بھی قابل گرفت ہیں،کسی نامعلوم ڈنڈابردار شرپسند کی طرف سے گاڑی کاشیشہ توڑنے کے نتیجہ میں ایک شیرخوار بچی کی ایک آنکھ کاضیاع جبکہ مقروض ملک کی معیشت پرحملے قومی المیہ ہے۔اس قسم کے درندوں کومعاشرے میں آزادنہیں چھوڑاجاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پرتشددکارروائیوں میں ملوث ہجوم کاتعلق کسی جماعت سے نہیں ہوتا،یقیناکوئی جماعت ان عناصر کو”اون” نہیں کرسکتی،مٹھی بھرشرپسندعناصر شاہراہوں کویرغمال بناکر شہریوں کے بنیادی حقوق پامال اوران کی گاڑیاں نذرآتش کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک معتدل ،مہذب اورپرامن ریاست ہے، مٹھی بھرگمراہ عناصر کوپرتشدد سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:محکمہ انہار کے پٹواری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،کسانوں کا احتجاج