شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / شاہین شاہ آفریدی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

شاہین شاہ آفریدی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کی 13سالہ تاریخ میں ایک میچ میں 3 وکٹیں لینے والے کم عمر بولر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔18سالہ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیںاور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔شاہین آفریدی نے اپنی عمدہ کارکردگی سے یہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ٗ ان کی یہ کارکردگی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19سال سے کم عمر کسی بھی بولر کی بہترین بولنگ ہے۔واضح رہے کہ خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا تعلق قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی سے ہے اور وہ انہوں نے ابھی تک صرف 7 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جس میں وہ 11 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:جواری شوہرنےغلط دھندے سے انکاری پربیوی کوپھانسی دےدی