پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی امن امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ اہم ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین سے متعلق آرمی چیف کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورتحال پر غور اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی مشاورت کی گئی

یہ بھی پڑھیں  قصور:بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں یہ ہمارا آج بھی ہیں اور کل بھی ،ڈی سی او، ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker