شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:واپڈا،گیس اور ٹیلی فون کے بل بر وقت نہ ملنے سے صارفین کو ہزاروں روپے جرمانہ

بھائی پھیرو:واپڈا،گیس اور ٹیلی فون کے بل بر وقت نہ ملنے سے صارفین کو ہزاروں روپے جرمانہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)واپڈا،گیس اور ٹیلی فون کے بل بر وقت نہ ملنے سے صارفین کو ہزاروں روپے جرمانہ ۔کئی صارفین کے واپڈا اور ٹیلی فون کے کنکشن کٹ گئے۔با اثر افراد کے سفارشی ملازمین گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کرنے لگے۔ صارفین سراپا احتجاج ۔محکمہ ڈاک اور واپڈا کے ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کے بلوں کی تقسیم کا نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے محکمہ نے بلوں کی تقسیم کے لئے با اثر افراد کی سفارشوں پر جو عملہ بھرتی کیا ہوا ہے وہ بلوں کو گھر گھر جا کر تقسیم کرنے کی بجائے گاؤں کے چوکوں اورچوراہوں میں بل پھینک کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی صارفین کو بل نہی ملتے اسکی وجہ سے انہیں اگلے ماہ بھاری جرمانوں کے ساتھ بل ادا کرنے پڑتے ہیں اسی طرح محکمہ ٹیلی فون کے بل محکمہ ڈاک کے ذریعے تقسیم کئے جاتے ہیں مگر محکمہ ڈاک کا عملہ بھی بلوں کو گھر گھر جا کر تقسیم کرنے کی بجائے ایک ہی جگہ پر بل پھینک کر فرار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بل بر وقت نہ ملنے سے لوگوں کو بھاری جرمانہ کے ساتھ بل دینے پڑتے ہیں ،سماجی راہنماؤں راحیل ،وسیم اور احمد جمال نے بلوں کی بروقت تقسیم نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کو بل ڈسٹری بیوٹروں ,َمحکمہ ڈاک کے نا اہل اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے نا اہل عملہ کو نوکریوں سے برخواست کرنا چاہیے انہوں نے مطالبہ کیا ہے بروقت بل تقسیم نہ ہونے سے صارفین کو جو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے وہ ان ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹنا چاہیے

یہ بھی پڑھیں