شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مجھے گرفتار کرنے کے لئے سراغ ڈھونڈے جا رہے ہیں، آصف علی زرداری

مجھے گرفتار کرنے کے لئے سراغ ڈھونڈے جا رہے ہیں، آصف علی زرداری

نواب شاہ(ڈیسک نیوز) آصف علی زرداری کا کہنا ہے عمران خان اور نواز شریف ڈیل کر کے آئے، دونوں سے ملک چلایا نہیں جاسکا، بغیر ڈیل حکومت بنائی اور ملک چلا کر دکھایا۔ سابق آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے علاقہ سکرنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بغیر کسی ڈیل کے حکومت بنائی اور ملک چلا کر دکھایا، ہمارا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چین سے معاہدے کی خوشیاں منا رہے ہیں، ہم نے اپنے دور میں چھ ممالک سے ایسے معاہدے کئے تھے، ہماری اور حکومت کے درمیان رسہ کشی رہتی ہے، اس کھیل میں بہت مزا آتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے گرفتار کرنے کے لئے سراغ ڈھونڈے جا رہے ہیں، میں جب بھی گرفتار ہوا ہمیشہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور مشہور ہوا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست وہ کرے جسے سیاست آتی ہو، پانی بچانا چاہیے، ہمیں احساس ہے کہ پانی ضائع ہو رہا ہے یہ بہت اہم عوامی مسئلہ ہے

یہ بھی پڑھیں  کراچی:اب تک 17 لاکھ سے زائد شہری ایس ایم ایس کے ذریعےاپنے ووٹ کی تصدیق کرچکے، نادرا