شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / امن و استحکام اور قانون کی بالادستی سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ قومی سلامتی کونسل

امن و استحکام اور قانون کی بالادستی سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ قومی سلامتی کونسل

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملکی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و استحکام اور قانون کی بالادستی سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے شرکا کو حالیہ دورہ چین سے متعلق بھی بتایا۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں شرکت کرنے والی دیگر اہم شخصیات میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر عسکری حکام نے بھی شرکت ک

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم حسینہ واجدکو خوش کرنے کے چکر میں مودی مصیبت