شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / دھرنا توڑپھوڑ: وزیراعظم کا متاثرین کیلئے معاوضہ پیکج تیار کرنے کا حکم

دھرنا توڑپھوڑ: وزیراعظم کا متاثرین کیلئے معاوضہ پیکج تیار کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کی آڑمیں شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو مالی معاوضہ پیکج تیار کرنے کا حکم دے دیا۔مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران شہریوں کے نقصان کے ازالے کیلئے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کر دیں، وفاقی حکومت صوبوں سے نقصان کی تفصیلات پہلے ہی طلب کرچکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو معاوضہ پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے کر معاوضہ ادا کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،7 صوبائی وزراء نے حلف اٹھالیا