شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / آسیہ ملتان جیل سے رہا، اسلام آباد منتقل،ذرائع

آسیہ ملتان جیل سے رہا، اسلام آباد منتقل،ذرائع

اسلام آباد(ڈیسک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان سے فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ کے بعد گزشتہ روز آسیہ بی بی کی روبکار ملتان جیل حکام کو موصول ہوئی جس پر رات گئے آسیہ کو وومن جیل سے رہا کر دیا گیا جہاں ایک غیرملکی سفارتی نمائندہ بھی موجود تھا جس کے ہمراہ آسیہ بی بی کو خصوصی پرواز پر ملتان سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔آسیہ بی بی کو سفارتی نمائندے کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں اسلام آباد لایا گیا ہے جس سے متعلق تمام اقدامات کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جعلی ڈگری :تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک نا اہل قرار