شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی ظہیر احمد شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی ظہیر احمد شہید

راولپنڈی(پاک نیوز) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا، شہید کا تعلق بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج نے تھب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے گزشتہ روز مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن ضرغام فرید شہید اوربم ڈسپوزل ٹیم کے رکن سپاہی ریحان شدید زخمی ہوئے۔ 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید غیر شادی شدہ اور تعلق سرگودھا سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں  DPO چنیوٹ کا سرکل چناب نگر کے تھانوں اور چوکیات کا وزٹ