شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سندھ حکومت نے 9 نومبر کو تعلیمی اداروں میںتعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے 9 نومبر کو تعلیمی اداروں میںتعطیل کا اعلان کردیا

کراچی(نامہ نگار) سندھ حکومت نے 9نومبر(یوم اقبال ) کے موقع پر صوبہ بھر کے تعلیمیاداروں میں تعطیل کا علان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 9 نومبر کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق سرکاری کے علاوہ نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر تعطیل ختم کردی تھی، اس حوالے سے چند روز قبل قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش ہوئی تھی تاہم ارکان اسمبلی کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی جس پر تعطیل کی قرارداد واپس لے لی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  سرگالہ ،آزاد کشمیر کی سیاست کا ایک نمونہ