تازہ ترینکھیل

پاکستانی امپائرعلیم داڑکوچھوٹی غلطی مہنگی پڑگئی

aleem darسڈنی (نمائندہ سپورٹسٌ انگلینڈ، بھارت یا آسٹریلیا کے امپائر پاکستان کے خلاف غلط فیصلے دیں تو کوئی آواز نہیں اٹھاتا لیکن آئی سی سی کے سب سے بہترین امپائر علیم ڈار  سے چھوٹی سی غلطی کیا ہوئی۔ آسٹریلوی میڈیا اور کینگروز سیخ پا ہوگئے۔ شین وارن نے تو علیم ڈار کو گریٹ امپائر ماننے سے ہی انکار کردیا۔ ایشیز سیریز کے نئے تنازعہ میں نشانہ نہ گورے نہ کینگروز بلکہ بنے پاکستانی امپائر علیم ڈار، وجہ تھی اسٹورٹ براڈ کو اگر کی گیند پر کیچ آؤٹ نہ دینا۔ کینگروز کے ہاتھوں سے میچ نکلنے لگا تو سارا ملبہ آئی سی سی بیسٹ امپائر پر گرادیا۔ گیند اسٹورٹ براڈ کے بلے کی ایج سے ٹکرائی اور پھر وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کے گلوز کو چھوتے ہوئے سلپ میں کپتان کلارک کے ہاتھوں میں جاپہنچی۔  یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے علیم ڈار سمجھ نہ پائے کہ گیند بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں اور انہوں نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے کینگروز کی اپیل مسترد کردی۔ ری ویو نہ ہونے کے باعث آسٹریلیا فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرسکا لیکن اس چھوٹی سی غلطی پر آسٹریلوی میڈیا نے الزامات کی بارش کردی۔  دوسری جانب سابق لیگ اسپنر شین وارن نے بھی گوگلی پھینک دی۔ ٹوئٹر پر کہتے ہیں علیم ڈار ہمیشہ بڑے مقابلوں میں غلطی کرتے ہیں۔ وہ گریٹ ایمپائر نہیں ہیں۔ جیف لاسن نے بھی باؤنسر مارتے ہوئے علیم ڈار کو اچھے امپائروں کی لسٹ سے نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں  طلبہ کو بغیر امتحانات پروموٹ نہیں کیا جائے گا، ایچ ای سی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker