شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد(پاک نیوز) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 141 ویں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں علامہ اقبال کے ارشادات پر عمل کرنے کی یاد لاتا ہے۔ مسلمانان برصغیر کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کرنے پر علامہ اقبال کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن تمام اہل وطن شاعرمشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔علامہ اقبال کے افکار اورسوچ نے امید کے چراغ روشن کیے۔ علامہ اقبال نے مسلمانان برصغیر کو ایسے وقت راستہ دکھایا جب وہ منزل کا سراغ کھو چکے تھے۔ پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فرقہ واریت، نظریاتی انتہا پسندی جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی مشعل راہ ہے۔ علامہ اقبال نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد، اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کردیا