شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چونیاں:علامہ اقبال نوجوانوں میں شاہین جیسی خصوصیات دیکھنا چاہتے تھے۔افضل شاہین

چونیاں:علامہ اقبال نوجوانوں میں شاہین جیسی خصوصیات دیکھنا چاہتے تھے۔افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار)حکیم الامت ، شاعر مشرق ،مفکر و مصورپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے اور آپ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔علامہ اقبال نوجوانوں میں شاہین جیسی خصوصیات دیکھنا چاہتے تھے۔اتحاد عالم اسلامی کی جتنی آج ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔فکر اقبال ہمیں عاشق رسول ﷺ دیکھنا چاہتا ہے، فکر اقبال نوجوانوں کو خود اعتمادی، جہد مسلسل اور غیرت مندی سے جینے کی دعوت دیتا ہے۔فکر اقبال پاکستانی قوم اور حکمرانوں کیلئے کامیابی کا زینہ ہے۔ علامہ اقبال نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ کرجینے کی جرئات عطا کی۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین ،کاشف شہزادنے یوم اقبال کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نسل نو کی تربیت کیلئے ضروری ہے کہ تدریسی نصاب میں ابتدائی جماعتوں سے ہی شاعر مشرق کے افکار سے روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اللہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کی بنیاد اسلام ہے اور آپ کی شاعری کا محور بھی دین اسلام ہے۔کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی اور روشن مستقبل کادارومدارنئی نسل کی بہتر تربیت اور کردار سازی پر ہوتا ہے۔تحریک پاکستان میں نئی نسل نے قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کی قیادت میں حصہ لیا اور ناممکن کو ممکن کر دیا۔آپ دراصل احیائے اسلام کے شاعر و مفکر تھے۔ انکے ذہنی ارتقاء کو تحریک احیائے اسلام کی روشنی میں سمجھا جا سکتا ہے۔ قیام یورپ کے دوران آپ ایک عظیم ذہنی اور قلبی انقلاب سے گزرے جس سے آپکی شاعری کا رخ حتمی طور پر اسلام کی طرف پھر گیا۔اس موقع پر شہروز اور محمد مکرم نے بھی طلبہ سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام ایک عظیم مذہب ہے