شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / علامہ اقبال کی علوم جدید و قدیم پرگہری نظر تھی،توقیر ناصر

علامہ اقبال کی علوم جدید و قدیم پرگہری نظر تھی،توقیر ناصر

لاہور(پریس ریلیز)اقبال کا زندہ جاوید پیغام ذہنوں اور دلوں کو تسخیر کرنے کی بے پناہ طاقت رکھتا ہے، علوم جدید و قدیم پر ان کی گہری نظر تھی۔ان خیالات کا اظہار چئیرمین بورڈ آف گورنرز، لاہور آرٹس کونسل (الحمرا) توقیر ناصر نے شاعر مشرق، مفکر و فلاسفر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 141 وی یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کا نام اور کام ہماری ثقافت کا بنیادی حوالہ ہیں۔ جس کو آگے نئی نسل تک منتقل کرنے کے لئے لاہور آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر کاوشیں کی جارہی ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل مظفر خان سیال نے اس موقع پر کہاکہ اقبال کی فکر سے آج کا نوجوان نیا یقین، نئی روشنی اور ایک نئی قوت و توانائی حاصل کر سکتا ہے ۔ وہ عالم میں ہماری شناخت ہیں، ان کی زندگی ایک واضح دستور پر مبنی ہے جو ظلمتوں میں روشنی کے مینار کی مانند ہے

یہ بھی پڑھیں  ولی بابرقتل کیس کا ملزم عدالت میں بے ہوش،سماعت ملتوی