شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:نواحی علاقے پڈھانہ چک45میں چار افراد نے شادی شدہ خاتون اور اسکی بیٹی کو اغوا کر لیا

پتوکی:نواحی علاقے پڈھانہ چک45میں چار افراد نے شادی شدہ خاتون اور اسکی بیٹی کو اغوا کر لیا

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی کے نواحی علاقے پڈھانہ چک45میں چار افراد نے شادی شدہ خاتون حمیرا بی بی اور اسکی بیٹی کو اغوا کر لیا۔مقدمہ درج۔ ۔سرائے مغل پولیس نے لڑکی کے والدمحمد پرویز کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں پڈھانہ چک45میں رہائش پذیر محمد پرویز محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس دوران ملزم نصیر احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور گھرمیں داخل ہوکر محمد پرویز کی بیوی حمیرا بی بی اور اس کے دو سالہ بیٹے محمد حسن کو ورغلا پھسلا کر کیری ڈبہ میں بٹھا کر اغوا کر کے لے گیا۔ملزم نے خاتون کو دھمکی دی کی اگر شور مچایا تو تیرے بچے کو مار دیں گے ۔تھانہ سرائے مغل پولیس پتوکی نے اغوا ہونے والی لڑکی کے والد محمد پرویز کی تحریری درخواست پر ملزم نصیر احمد سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پشین قومی جرگے کا وسیع اور نمائندہ اجلاس یارو میں حاجی مولاداد کاکڑ کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا