تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:سستا رمضان بازار سے سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں، حافظ نذیر احمد

jamat e islamiپتوکی (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پتوکی زون امیدوار قومی اسمبلی حافظ نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پتوکی شارع عام بلاک کر کے لگائے گئے سستا رمضان بازار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سستا رمضان بازار سے سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں روڈ بلاک کر کے رمضان بازار کے ذریعے سستی سیاست ہورہی ہے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ٹریفک جام رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روڈ بلاک کر کے سستا رمضان بازار لگانا TMOکی نااہلی ہے حالانکہ پتوکی شہر میں عباس پارک ، چلڈرن پارک ، سپورٹس کمپلیکس ، کمیٹی گراؤنڈ جیسی معقول جگہیں موجود ہیں انہوں نے فی الفور سستا رمضان بازار کو دیگر مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ سستا رمضان بازار میں ناقص اشیا ء خورد و نوش مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں TMOاور دیگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں حافظ نذیر احمد نے کہا کہ رمضان کے نام پر لوٹ مار میں TMOبھی ملوث ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 18کروڑ عوام کو 2ارب روپے کی سبسڈی دیکر ایک پاکستانی شہری کو پورے ماہ کے گیارہ روپے کا ریلیف دیکر عوام کو بے وقوف بنایاہے انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان سبسڈی واپس لیکر جنرل سیلز ٹیکس ختم کرے اس موقع پر ڈاکٹر اشرف ایڈووکیٹ ، جاوید چوہدری ایڈووکیٹ، عاشق حسین ملک، حافظ عبدالقدیر، حاجی شفقت گجر اور دیگران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  نظریہ پاکستان پر ایک نظر۔۔۔!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker