شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: آسیہ کے بری ہونے کے خلاف خطبات جمعہ میں جگہ جگہ احتجاج

بھائی پھیرو: آسیہ کے بری ہونے کے خلاف خطبات جمعہ میں جگہ جگہ احتجاج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) آسیہ کے بری ہونے کے خلاف خطبات جمعہ میں جگہ جگہ احتجاج ۔ علما کی گرفتاریوں کی مزمت۔مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ۔آسیہ کی پھانسی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ۔ ربیع الاول میں تحریک حرمت رسول چلانے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنما صاحبزادہ ابو الخیر زبیر الوری نے نواحی گاوں میں حرمت رسول کانفرنس کے شرکا کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے کہا کہ ملعونہ آسیہ کی رہائی سے ملک بھر میں افرا تفری پھیل چکی ہے اور حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، ناموس رسالت ﷺ قانون کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ۔ ناموس رسالت ﷺ بل کے ختم کرنے کو ایک عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر مسلم قوتیں اس بل کو ختم کر کے ملک میں افرا تفری اور انارکی پھیلانا چاہتی ہے کیونکہ بل ختم ہونے کے بعد شمع رسالت ﷺکے پروانے گستاخان رسول کو از خود پکڑ کر مارنا شروع کر دیں گے ۔ اور اس سے ملک میں خانہ جنگی پھیل جائے گی ۔گردو نواح کے قصبات میں سینکڑوں مساجد میں جمعہ کے خطبات میں آسیہ کی رہائی کے خلاف دینی و سیاسی جماعتوں کے علمائے اکرام نے خطبات جمعہ میں شدید احتجاج کیا۔جے یو پی کے مشتاق نورانی نے خطبہ جمعہ میں ملعونہ آسیہ کی رہائی کی مزمت کی اور کہاکہ ربیع الاول میں سیرت رسول اکرم کی سیرت کے بیانات کے ساتھ ناموس رسالت کے قانون کو قائم رکھنے کی مہم بھی چلائی جائے گی۔جماعت اسلامی کے رہنما امیر ضلع راو اختر علی نے خطبہ جمعہ میں کہا ملعونہ آسیہ کی رہائی کے موقع پر غیر ملکی سفارتکار کا آنا اور آسیہ کو پروٹوکول دیکر حکمرانوں نے کروڑوں مسلمانوں کے دل دکھائے ہیں۔حکمران غیر مسلم قوتوں کے اشاروں پر بے گناہ علمائے اکرام کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال رہی ہے۔انہوں نے گرفتار لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور آسیہ پر دوبارہ نظر ثانی کا مقدمہ چلانے کا مطابہ کیا ،جمعیت العلمائے اسلام ف کے مولانا عبدالعزیز، جمعیت العلمائے اسلام س کے مولانا عبیداللہ قاسم نے آسیہ کے بریت کے فیصلے کی شدید مزمت کی اور کہا موجودہ حکومت فوری طور پر آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کرے ۔جے یو آئی کے رہنماوں نے مولانا سمیع الحق کے قتل کو عالم اسلام اور پاکستان کیلیے نقصان عظیم قرار دیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ ۔َ جمعیت ایلحدیث کے معاز خالدنے خطبہ جمعہ میں مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ہیڈ بلوکی پرمحکمہ انہار کے افسران نے اپنے چہیتے قبضہ گروپوں کونوازنے کیلیے مسجد کے رقبہ میں کمی کردی