شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:علامہ اقبال عظیم شاعرتھے ۔حاجی رمضان

پھولنگر:علامہ اقبال عظیم شاعرتھے ۔حاجی رمضان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)آپاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام یوم اقبال کے یوم پیدائش پر علامہ اقبال ؒ کو زبردست خراج تحسین ۔ مفکر اسلام عاشق رسول ،عظیم شاعر ، فلسفی اور نظریہ پاکستان کے خالق تھے ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔ شرکاء کا اظہار خیال ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ادبی فورم کے چیرمین یاسین یاس کی صدارت میں قائد اعظم کے یوم پیدائش پر ایک نشست منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری حاجی محمد رمضان تھے ۔حاجی محمد رمضان اور دیگر ادیبوں اور شاعروں نے اپنے اپنے خطابات میں علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال عظیم شاعرتھے ۔انہوں نے اپنے فلسفہ سے خوابیدہ اسلامی قوم کی مردہ روح میں جان پھونکی اور نظریہ پاکستان دے کر مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن پاکستان کی بنیاد ڈالی ۔ ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔ اجلاس سے معروف شاعر ،اشتیاق اثر ، انجم رانا ،صدیق فانی ، سمیت دیگر کئی ادیبوں اور شاعروں نے خطاب کیا آ خر میں اجلاس کے شرکاء نے علامہ اقبال ؒ کی روح کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ اجلاس میں سرائے مغل پریس کلب کے چیرمین رانا انتظار اسلام ،کرامت وٹواور پریس کلب بھائی پھیرو کے صدر میاں خالد رفیق اور دیگر نے بھی شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  جادواوربربادی