شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ڈی جی نیب لاہور سلیم شہراد کی ’جعلی‘ ڈگری سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہراد کی ’جعلی‘ ڈگری سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد(پاک نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہراد کی ’جعلی‘ ڈگری سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا جس میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہو گی۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے درخواست گزار اسد کھرل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  آج ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی منائی جائے گی