شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:لیسکو عملہ کی نااہلی اور سستی سے زمین پر بکھری کیبلز کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔

جمبر:لیسکو عملہ کی نااہلی اور سستی سے زمین پر بکھری کیبلز کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ لیسکو ڈویژن جمبر کے عملہ کی نااہلی اور سستی سے زمین پر بکھری کیبلز کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیسکو ڈویژن جمبر کے افسران و اہلکاروں کی مبینہ غفلت کسی کی جان لے سکتی ہے۔جگہ جگہ بجلی کی تاریں جن کے جوڑ بھی ننگے ہیں گلی محلوں میں بکھری ہوئیں ہیں مگر واپڈا اہلکاروں نے لوگوں سے رشوت لے کر لوگوں کو پانچ پانچ سو میٹر لمبی کیبلز کے ذریعے غیر قانونی ہاوٗسنگ سکیموں میں میٹر لگا کر دے رکھے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز اور بارش کے دنوں میں اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں ۔باربار کہنے کے باوجود بھی لٹکتی کیبلز کو ٹھیک نہیں کیا گیا اس کے متعلق جب ایس ڈی او جمبرسب ڈویژن سے رابطہ کیا گیا تو اس نے عملہ کی کمی کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول سے کام لیا اور جب اہلکاروں کی مبینہ رشوت کی بات کی گئی تو اس پر ایس ڈی او نے کہا کہ میرے پاس اختیارات ہی نہیں کہ میں کسی واپڈا اہلکار کو سرزنش کرسکوں۔لوگوں نے لٹکتی تاروں اور راستے پر پڑی ہوئیں ننگی تاروں کو ہٹانے اور قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی اور ایسے نااہل عملہ کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ’گوافغانی گو‘کانعرہ اورعوام