شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم عمران خان نے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شلٹر ہوم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔وزیراعظمعمران خان نے شلٹر ہوم کی سائٹ کا معانہ بھی کیا اور اس متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔عمران خان نے منصوبوں کے مخلتف حصوں کا بھی دورہ کیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والوں کے لئے پناہ گاہ کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ لاہور شہر کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے فٹ پاتھوں او ردیگر جگہوں پر سو کر رات گزارتے ہیں، ایسے لوگوں کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے اور تخمینے لگائے گئے ہیں۔کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والے یہ لوگ زیادہ تر داتا دربار اور ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد کے علاقوں، اچھرہ اور چوبرجی وغیرہ کے قریب دیکھے جا سکتے ہیں۔ان لوگوں کی اکثریت کو بنیادی سہولتوں مثلاً صاف ستھرا ہونے، کپڑے دھونے،محفوظ طو رپر رات گزارنے اور ابتدائی طبی امداد کے لئے موزوں جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس پناہ گاہ کا سنگ بنیاد وزیراعظم لاہور میں رکھیں گے اس کا مقصد ایسے لوگوں کی عزت نفس کی بحالی، ضرورت مند لوگوں کی ضرورت پوری کرنا،محفوظ جگہیں قائم کرنا،انہیں لاحق خطرات کم کرنااو رشہریوں اور ریاست کی سماجی ذمہ داری کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔پناہ گاہ کی عمارت میں جگہ کابہترین استعمال یقینی بنایا جائے گاجہاں تمام سہولتیں علیحدہ علیحدہ میسر ہوں گی،سادگی اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے جدید اور بنیادی ڈیزائن کا استعمال کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا