شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیسٹ سیریز، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

ٹیسٹ سیریز، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ وہاب ریاض، شاداب خان اور فخر زمان ٹیم سے ڈراپ ہوگئے۔ شاہین شاہ آفریدی کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گی۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں جس پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا اس میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، سعد علی، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور میر حمزہ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں زخمی ہونے والے فخر زمان ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ شاداب خان، وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین کو بھی ڈراپ کردیا گیا۔شاہین شاہ آفریدی کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دھول میں ٹٹو دوڑائے جارہے ہیں