شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اسیرعافیہ کی عافیت سے وطن واپسی کے خواہاں ہیں: محمدناصراقبال خان

اسیرعافیہ کی عافیت سے وطن واپسی کے خواہاں ہیں: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی چیف آرگنائزرمیاں محمدسعیدکھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف ،تنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر،ناصف اعوان ،ناصرچوہان ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اسیرعافیہ کی آزادی اور عافیت سے وطن واپسی کے خواہاں ہیں،انہیں فوری رہااورپاکستان کے سپردکیاجائے۔ضمیر کی قیدی عافیہ کامعاملہ عالمی ضمیرکاامتحان ہے،مقتدرقوتیں اورانسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں ان کی رہائی کیلئے اپناکرداراداکریں۔وزیراعظم عمران خان کو براہ راست ڈونلڈٹرمپ سے دوٹوک بات کرناہوگی۔ڈاکٹرعافیہ کومسلمان ہونے کی سزادی گئی،انسانی اوربالخصوص خواتین کے حقوق کاعلمبرداریورپ کا مسلسل خاموش رہنااس کے اسلام بارے تعصب کوبے نقاب کرتاہے۔ریمنڈڈیوس نے دن کی روشنی میں شاہراہ عام پردوپاکستانیوں کوقتل کیا تھامگر امریکہ زراورزور کے بل پر اسے واپس لے گیاجبکہ ڈاکٹرعافیہ نے توکسی کوطمانچہ تک نہیں مارا ۔ایک بیگناہ اورکمزورخاتون سے دنیا کی واحد سپرپاور کاڈرپاکستانیوں کیلئے ناقابل فہم ہے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعیدکھوکھر اور محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اگرڈاکٹرعافیہ معصوم اوربیگناہ نہ ہوتیں توامریکہ کے حکام دوپاکستانیوں کے قاتل ریمنڈڈیوس کی رہائی کے عوض انہیں رہاکرنے کی آفر نہ دیتے ۔تاریخ میں کسی خاتون کو ڈاکٹرعافیہ سے زیادہ طویل اوربدترین قید کاسامنانہیں کرناپڑاہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے منتخب سیکرٹری جنرل وضاحت کریں کیا مسلم اورغیرمسلم کے بنیادی حقوق مختلف ہیں،ڈاکٹرعافیہ کے بنیادی حقوق کی دھجیاں کس نے بکھیریں۔ڈاکٹرعافیہ کوامریکہ کے زندانوں سے نکالنا ہوگا،ورنہ انسانی حقوق کی تشریح تبدیل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:چوہدری نثارکا شیخ سعید کے بھائی اور شیخ زیشان سعید کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت