شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:رسول پور چک 5میں شوہر سے خرچے کا تقاضا کرنے پر بیوی پر وحشیانہ تشدد ۔حمل ضائع

پتوکی:رسول پور چک 5میں شوہر سے خرچے کا تقاضا کرنے پر بیوی پر وحشیانہ تشدد ۔حمل ضائع

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی کے نواحی گاؤں رسول پور چک 5میں شوہر سے خرچے کا تقاضا کرنے پر بیوی پر وحشیانہ تشدد ۔حمل ضائع کر دیا۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں رسول پور میں رہائش پذیر مقصوداں بی بی نے اپنے شوہر سے خرچے کا تقاضا کیا اس کے شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا۔جس پر وہ اپنے والدین کے گھر آگئی ۔گزشتہ روز ملزم محمد رمضان اپنے ساتھیوں ریاض ، منیر احمد ، ارشد اور عنایت کے ہمراہ اپنی بیوی کے پیچھے ا سکے والدین کے گھر مسلح ہوکر پہنچ گئے مسلح ملزمان نے مقصوداں بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور پیٹ پر ٹھڈے مار مار کر سات ماہ کا حمل ضائع کر دیا۔ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر تم نے کوئی کاروائی کی تو اس کے سنگین اثرات ہونگے ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے مقصوداں بی بی کے والدین کے گھر سے فرار ہوگئے۔تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقصوداں بی بی کی تحریری درخواست پر شوہر سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:پاک چائینہ راہداری سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی،عبیداللہ خان