شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / چودھری سرور کو کنٹرول کریں: پرویز الہی کا جہانگیر ترین سے مطالبہ

چودھری سرور کو کنٹرول کریں: پرویز الہی کا جہانگیر ترین سے مطالبہ

لاہور: (پاک نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری پرویز الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سرور کو کنٹرول کریں، انہوں نے وزیر اعلی کو نہیں چلنے دینا، وزیر اعظم کی کاوشوں سے جلد قرض سے نجات پالیں گے۔لوگوں نے وزیر اعلیٰ بنانے سے منع کیا تھا۔مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ چودھری سرور کی مداخلت پر اپنی قیادت کوشکایت لگائی، ہمیں صرف اپنے حلقے میں مداخلت سے اعتراض ہے، ہم ناراض ہیں نہ ہونے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت پوچھے گی تو بتا دوں گا کہ کیا مداخلت ہے، جہانگیر ترین صاحب سینیٹ الیکشن سے متعلق تشریف لائیں تھے۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کا مسئلہ ہے اسے میں نے ریز کیا ہے، میں نے کیا ایسی بات کر دی جس سے طوفان کھڑا کیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں  لاہور پولیس نے قاسم ضیا کی بیٹی کو ضمانت پر رہا کردیا