تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے میں سب کو مات دے دی

downloadاوکاڑہ (محمد مظہررشید) موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے میں سب کو مات دے دی موٹر سائیکل رکشہ کی آواز سے پیدا ہونے والا شور عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے جبکہ ان کے سلنسروں سے نکلنے والا دھواں ماحولیات کی آلودگی کا باعث بن رہا ہے ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ بھی انہی کی بدولت ہورہا ہے ان موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف تمام متعلقہ محکمے کاروائی کرنے میں بے بس نظر آرہے ہیں شہر کے بازاروں اور سٹرکوں پران کی وجہ سے ہی ٹریفک بلاک ہوتی ہے جو لڑائی جھگڑے کا باعث بنتی ہے ان کے شور اور دھواں سے لوگ ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جس کے سدباب کیلئے کوئی بھی محکمہ موثر اقدامات کرنہیں پا رہابلکہ موٹر سائیکل رکشوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو ہر طرح کی خلاف ورزی کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کم عمر اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار نے بھی ٹریفک کے گھمبیر مسائل پیدا کر دیئے ہیں جن کو حل کرنے میں ٹریفک پولیس بھی ناکام ہو چکی ہے قانون شکنی کے واقعات معمول بن چکا ہے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس مبینہ طور پر نذرانہ وصول کرنے میں مصروف ہیں مگرقانون کی پاسداری اور اس پر عمل داری کیلئے کوئی قابل ذکراور موثر اقدام دیکھنے میں نہیں آیا اعلیٰ حکام کوبارہادفعہ شکایات کے باوجودانکے کانوں پر بھی جو تک نہیں رینگی بلکہ بے حسی کی انتہاء ہو چکی ہے اور کوئی بھی محکمہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے تیار نہیں ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  کراچی کے مایوس وبدحال شہری مگرہنستے بستے مسائل.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker