پاکستانتازہ ترین

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر

لاہور(پاک نیوز) رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ اسلام کی سربلندی اور ملکی ترقی و سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ بھارت سے آئے ہوئے معروف عالم دین مولانا ابراہیم نے اختتامی دعا کرائی۔رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تین روز جاری رہا۔ چھیاسٹھ ویں تبلیغی اجتماع کے پہلے دوسرے مرحلے میں لاہور، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے علاوہ مختلف ممالک سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔ اجتماع میں علما کرام نے شرکا کو قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کی اور اچھی باتوں کا حکم دینے اور بری باتوں سے منع کرنے کا فلسفہ بیان کیا۔ شرکاء کو دین اسلام کی اہمیت اور نبی آخرالزماں کی زندگی کے نمایاں پہلو سے آگاہ کیا گیا۔ فرزندان اسلام نے بھی آئندہ زندگی دین سیکھنےاورسکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجتماع کی اختتامی دعا انڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا ابراہیم نے کرائی، اس موقع پررقت آمیزمناظردیکھنے کوملے۔ دعا کے دوران شرکا اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے، پاکستان اور امتِ مسلمہ کی نصرت و کامرانی کی دعائیں کی گئیں۔ اختتامی دعا کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے شرکا کے انخلا کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ سی ٹی او کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت ملک کی ہدایت پر تبلیغی اجتماع سے ملحقہ شاہراؤں کے دونوں اطراف ون وے ٹریفک چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button