
اسلام آباد (بیوروچیف) جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ چیف جسٹس انور کاسی کی 27 نومبر کو ریٹائرمنٹ پر جسٹس اطہرمن اللہ عہدہ سنبھالیں گے۔جسٹس اطہر من اللہ کے عہدہ سنبھالنے پر ہائیکورٹ میں ججز کی تین اسامیاں خالی ہوجائیں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی کل سات اسامیاں ہیں۔اس سے قبل جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی معزولی سے دو نشستیں خالی ہوئی تھیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے بعد تینوں اسامیوں پر جلد نئے ججز تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔