تازہ ترینکھیل

تیسرا ون ڈے؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 280 رنز کا ہدف

دبئی(نمائندہ سپورٹس)تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ دبئی میں جاری ہے جس کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور محمد حفیظ نے ٹیم کو 64 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم محمد حفیظ صرف 19 رنز ہی بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ فخر زمان نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔تیسری وکٹ پر حارث سہیل نے بابر اعظم کے ہمراہ 104 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کرکے مجموعے کو 206 تک پہنچایا، حارث سہیل 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک نے 18 رنز کی باری کھیلی۔بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے اور آخری اوورز میں چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی نے 9، فہیم اشرف نے 5، حسن علی نے 2 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہینری، بولٹ اور گرینڈ ہومے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  15 منٹ میں 200 ایس ایم ایس بھیجنے پر سروس معطل کر دی جائے گی : پی ٹی اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker