شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سموگ سے سانس لینا دوبھر، گلے اور آنکھ کے امراض عام

سموگ سے سانس لینا دوبھر، گلے اور آنکھ کے امراض عام

لاہور( پاک نیوز ) پنجاب میں ملتان، میاں چنوں، وہاڑی، جہانیاں، چیچہ وطنی اور گجرات سمیت کئی شہروں میں سموگ کی وجہ سے شہروں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، ملتان میں بھی سموگ سے صبح کے اوقات میں حد نگاہ تین سو سے پانچ سو میٹر تک رہ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی دھند کی شدت برقرار رہے گی، بہاول پور میں دن بھر سورج کی آنکھ مچولی جاری رہی، سموگ کی وجہ سے شہریوں کوسانس لینے میں دشواری کاسامنا رہا اور آنکھوں میں چبھن کی بھی شکایت رہی۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں: D.E.O سیکنڈری قصور کاگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ،